بدھ, اگست 6, 2025
انٹرنیشنلزیمبیا کی مشہور نمائش میں چینی الیکٹرک گاڑیوں کی دھوم

زیمبیا کی مشہور نمائش میں چینی الیکٹرک گاڑیوں کی دھوم

زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں لوگ 97 ویں زیمبیا زرعی و تجارتی نمائش میں چینی پویلین کا دورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

لوساکا(شِنہوا)چینی گاڑیوں کے ڈسٹری بیوٹر ٹم موٹرز نے زیمبیا کے 97 ویں زرعی و تجارتی نمائش میں اپنی جدید ترین الیکٹرک اور ایندھن کی بچت والی گاڑیوں کی نمائش کی۔ اس سے جنوبی افریقی ملک میں چین کی نئی توانائی والی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی ظاہر ہوتی ہے۔

30 جولائی سے 4 اگست تک زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں کمپنی نے 2 نئے ماڈلز ایم جی زیڈ ایس 11 اور ایم جی ایچ ایس متعارف کرائے جنہوں نے مقامی حاضرین اور آٹو انڈسٹری کے ماہرین کی خاص توجہ حاصل کی۔

ٹم موٹرز زیمبیا لمیٹڈ کے سیلز منیجر کانتے سونگ نے بتایا کہ کمپنی 2009 سے زیمبیا میں ٹرک فراہم کر رہی ہے۔ کمپنی اب صارفین کی بدلتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مسافر گاڑیوں کے شعبے میں داخل ہو رہی ہے۔

کانتے سونگ نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ صرف آغاز ہے۔ ہم مستقبل میں مزید ماڈلز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کمپنی اس وقت ایک شوروم تعمیر کر رہی ہے اور ہر فروخت شدہ گاڑی کے لئے صرف پرزے ہی نہیں بلکہ مکمل خدمات بھی فراہم کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!