اتوار, اگست 10, 2025
انٹرنیشنلجمہوریہ چیک میں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش کی تشہیری تقریب کا...

جمہوریہ چیک میں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش کی تشہیری تقریب کا انعقاد

چین کےمشرقی شہرشنگھائی میں 7 ویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش(سی آئی آئی ای) کے مرکزی مقام نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سنٹرکا فضائی منظر-(شِنہوا)

پراگ(شِنہوا)جمہوریہ چیک میں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کی تشہیری تقریب منعقد ہوئی جس میں جمہوریہ چیک کی حکومت، کاروباری برادری، صنعت سے وابستہ اداروں اور چینی کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوئے تاکہ چین اور جمہوریہ چیک کے اقتصادی و تجارتی تعاون کو بڑھانے کے نئے مواقع تلاش کئے جاسکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  چینی سفارتخانے کے مشیر برائے اقتصادیات وتجارت لیو ہائی یان نے کہا کہ سی آئی آئی ای چین کے لئے دنیا کے دروازے مزید کھولنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور دنیا بھر کی کمپنیوں کو چینی منڈی تک رسائی کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی آئی ای کے ذریعے چیک کمپنیاں اپنی معیاری مصنوعات کو متعارف کرسکتی ہیں اور اپنے برانڈز کی پہچان اور منڈی میں اپنا حصہ بڑھا سکتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیک کاروباری حضرات اس سال کے سی آئی آئی ای کو چینی منڈی کو مزید سمجھنے اور اس میں کام کرنے کا موقع سمجھیں گے۔

تقریب کے دوران سی آئی آئی ای بیورو کے ایک نمائندے نے آنے والے 8 ویں سی آئی آئی ای کے بارے میں آن لائن پریزنٹیشن دی جو 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں ہوگی۔

وزارت صنعت و تجارت کے شعبہ غیر یورپی ممالک کے ڈائریکٹر رچرڈ ہلاواتی نے تقریب میں کہا کہ جمہوریہ چیک سی آئی آئی ای کو اپنے ملک، اس کی جدت اور صنعتی روایت کو پیش کرنے کا ایک اہم موقع سمجھتا ہے اور اسے چین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک تزویراتی ذریعہ بھی تصور کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ اس طرح کی  پہل کے ذریعے ہم اپنے اقتصادی تعلقات کو وسعت دے سکتے ہیں اور اپنے ممالک کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ کو مستحکم کرسکتے ہیں۔

منتظمین کے مطابق  پچھلے سال کے سی آئی آئی ای  میں جمہوریہ چیک کے 17 نمائش کنندگان نے حصہ لیا تھا جنہوں نے زیادہ تر خوراک و مشروبات کی صنعتوں اور ہنر مندی کے شعبے کی مصنوعات پیش کی تھیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!