بدھ, اگست 6, 2025
انٹرنیشنلبرطانیہ، افریقی خیراتی ادارے میں دھمکی آمیز رویہ کا معاملہ، شہزادہ ہیری...

برطانیہ، افریقی خیراتی ادارے میں دھمکی آمیز رویہ کا معاملہ، شہزادہ ہیری بری

لندن: برطانیہ کے خیراتی اداروں کے نگراں نے شہزادہ ہیری کو ایک افریقی خیراتی ادارے کے حوالے سے دھمکی آمیز رویئے کے الزامات سے بری کر دیا۔

ادارے نے بدھ کو شائع شدہ نتائج میں کہا مہینوں کی تفتیش کے بعد خیراتی کمیشن کو "بڑے پیمانے پر یا منظم طریقے سے دھونس یا ہراساں کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا جس میں خیراتی ادارے میں مردانہ غلبے والا رویہ بھی شامل ہے ۔

یاد رہے ہیری جوڈیوک آف سسیکس کے نام سے بھی معروف ہیں، نے لیسوتھو اور بعد ازاں بوٹسوانا میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے متاثرہ نوجوانوں کی مدد کے لیے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کے اعزاز میں اس خیراتی ادارے کا آغاز کیا تھا۔

چیریٹی سینٹبیل مارچ اور اپریل کے آخر میں ایک گرما گرم بورڈ روم تنازعہ کے باعث توجہ کا مرکز تھی جب اس کی چیئرپرسن سوفی چنداکا نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیری پر "غنڈہ گردی اور دھونس جمانے” کا الزام لگایا۔

چند دن پہلے ہیری اور لیسوتھو کے شریک بانی شہزادہ سیسو نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2006 میں قائم کردہ خیراتی ادارے سے مستعفی ہو رہے تھے۔ قبل ازیں چنداکا نے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کے مطالبے سے انکار کر دیا تو ٹرسٹیز نے استعفی دے دیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!