واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کی چھت پر چہل قدمی کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف ایک چھوٹی سی سیر پر نکلا ہوں، یہ میرے پیسے خرچ کرنے کے مختلف طریقے ہیں، جو کچھ بھی کر رہا ہوں، وہ میری جیب سے ادا ہو رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کی چھت پر کھڑے ہو کربلند آواز میں بول کر صحافیوں کو اپنی بات سنائی۔ انہوں نے کہا ایک چھوٹی سی سیر پر آپ کی صحت کے لیے بھی اچھی ہے، انہوں نے مسکراتے ہو کہا کہ میں بس یہاں ایک نظر ڈالنے آیا ہوں۔
ایک صحافی نے پوچھا کہ وہ کیا بنانے جا رہے ہیں، تو انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا: "ایٹمی میزائل”۔ اس دوران وہ اپنی مشہور رقص کی حرکتیں بھی کرتے رہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ وائٹ ہاس میں کوئی اضافی منزل یا دوسرا فلور بنانے کا سوچ رہے ہیں تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاوس کی چھت سے صحافیوں سے گفتگو کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا دی ہے۔
