بدھ, اگست 6, 2025
پاکستانگزشتہ روز عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھ کر حکومت کی...

گزشتہ روز عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھ کر حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھ کر حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی، عوام دوسری کال کے منتظر ہیں، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔

جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، پی ٹی آئی قیادت اور عوام اب بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھ کر حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعلی علی امین نے کامیابی کیساتھ مارچ کی قیادت کی، احتجاج میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ دوسری کال موصول ہوتے ہی چاہے اسلام آباد جانا ہو یا لاہور ہم دوبارہ نکلیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!