جمعرات, اگست 7, 2025
انٹرنیشنلخودمختار ممالک تجارتی شراکت دار کے انتخاب میں آزاد ہیں، ترجمان کریملن

خودمختار ممالک تجارتی شراکت دار کے انتخاب میں آزاد ہیں، ترجمان کریملن

روس کے دارالحکومت کریملن کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ خودمختار ممالک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مفادات کی بنیاد پر تجارتی اور اقتصادی شراکت داروں کا انتخاب کریں۔

دیمتری پیسکوف نے بھارت کے خلاف امریکی محصولات کی دھمکیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ خودمختار ممالک کو یہ حق حاصل ہے اور اسے یہ حق حاصل ہونا بھی چاہیے کہ وہ اپنی تجارتی اور اقتصادی شراکت داری خود طے کریں اور تعاون کی ایسی شکلیں خود متعین کریں جو ان کے قومی مفادات کے مطابق ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کے لئے متعدد بیانات سامنے آئے ہیں جو دوسرے ممالک کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہیں اور اس قسم کے بیانات غیر قانونی ہیں۔

پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ بھارت پر بھاری محصولات عائد کریں گے کیونکہ بھارت روسی تیل خرید کر آگے فروخت کرتا ہے۔

منگل کو ٹرمپ نے سی این بی سی کو دیئے گئے ایک ٹی وی انٹرویو میں بھارت کے خلاف محصولات کی دھمکی کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 25 فیصد پر اتفاق کیا تھا لیکن میرا خیال ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں، میں اسے بہت زیادہ بڑھا دوں گا کیونکہ وہ روسی تیل خرید رہے ہیں۔ اسی دوران امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ بھارت اچھا تجارتی شراکت دار نہیں رہا۔

پیر کے دن بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے روسی تیل کی درآمد پر امریکہ اور یورپی یونین کی تنقید کو غیرمنصفانہ اور غیرمعقول قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!