کراچی: کراچی میں فائرنگ کر کے باپ ،بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی خاتون کے ماموں کی محمد جاوید کی مدعیت میں تھانہ جمشید کواٹر تھانے میں درج قتل، اقدام قتل دفعات کے تحت مقدمے میں کہا گیا ہے کہ میرے داماد نے مجھے بتایا کہ اسے سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ بھانجی صالحہ تبسم کے گھر فائرنگ ہوئی ہے، جب سول ہسپتال پہنچا تو پتہ چلا بھانجی پر جیٹھ اعجاز نے فائرنگ کی ہے جس سے اس کا 65سالہ باپ نعمت اللہ اور بھائی35سالہ عمید علی خان جاں بحق ہوئے جبکہ 30سالہ صالحہ تبسم زخمی ہوئی ہیں جو سپتال میں زیرعلاج ہیں۔
دوسری جانب ایس ایچ جمشید کوارٹر رانا عنصر نے بتایا ہے کہ ملزم اعجاز کا اہل خانہ سے پیسوں کا تنازعہ چل رہا تھا، ملزم شادی شدہ ہے اور گھر والوں سے الگ رہتا تھا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعے کا مقدمہ درج کر کے ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
