جمعرات, اگست 7, 2025
انٹرنیشنلسعودی کمپنی آرامکو کے صدر نے چین کو اہم تزویراتی منڈی قرار...

سعودی کمپنی آرامکو کے صدر نے چین کو اہم تزویراتی منڈی قرار دے دیا

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں سعودی کمپنی آرامکو کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر امین ناصر سیرا ویک کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

ریاض(شِنہوا)سعودی کمپنی آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ایچ ناصر نے کہا ہے کہ چین آرامکو کے لئے ایک اہم تزویراتی منڈی ہے اور کمپنی کا منصوبہ ہے کہ وہ چین میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دے۔

آرامکو کے سال 2025 کی ششماہی مالیاتی نتائج کے حوالے سے ایک میڈیا کانفرنس کال کے دوران کمپنی کے صدر امین ایچ ناصر نے شِنہوا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ ہماری شاندار شراکت داری ہے اور  چین سعودی کمپنی آرامکو کے لئے ایک اہم تزویراتی منڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں کئی مربوط ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل منصوبے ہیں اور آرامکو ان بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور تعمیرات میں فعال طور پر حصہ لے رہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ آرامکو پہلے ہی چین میں بڑی سرمایہ کاری کر چکی ہے اور مستقبل میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس چین میں سرمایہ کاری کے کئی منصوبے زیر غور ہیں جو فائدہ مند ہوسکتے ہیں۔

امین ایچ ناصر نے مزید کہا کہ چین عالمی کیمیکل مارکیٹ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خام تیل کی فراہمی، سرمایہ کاری اور مائع سے کیمیکل جیسے منصوبوں کے حوالے سے چین سعودی آرامکو کے لئے ایک مرکزی منڈی بنا رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!