بدھ, اگست 6, 2025
انٹرٹینمنٹچاہت فتح علی خان نے خود کو پاکستان کا نمبر ون گلوکار...

چاہت فتح علی خان نے خود کو پاکستان کا نمبر ون گلوکار قرار دیدیا

لاہور: سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ گائیکی اور وائرل گانوں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان نے خود کو پاکستان کا نمبر ون گلوکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں گلوکاری میں نمبر ایک پر ظاہر ہے چاہت فتح علی خان یعنی میں خود ہوں، نمبر دو پر عاطف اسلم ہیں جبکہ نمبر 3 پر راحت فتح علی خان ہیں۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے کہا کہ عاطف اسلم اچھے ہیں وہ ایک اچھوتی آواز کے مالک ہیں، اگرچہ ان کا آغاز کچھ خاص نہیں تھا لیکن اب وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، لوگ نئے گلوکاروں کو سننا چاہتے ہیں، اس لیے عاطف دوسرے نمبر پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان بھی اچھے ہیں لیکن میں ان کو تیسرے درجے پر جگہ دوں گا کیونکہ اول درجے پر ہمیشہ چاہت فتح علی خان ہی رہے گا۔ مزاحیہ گلوکار کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہوگئے۔ایک صارف نے طنزا لکھا کہ عاطف اسلم تو شرم سے کسی کونے میں جا کر رو رہے ہوں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!