بدھ, اگست 6, 2025
انٹرٹینمنٹمجھے پاکستانی فلموں کے آئٹم نمبر پسند نہیں، یہ دیکھ کر معیار...

مجھے پاکستانی فلموں کے آئٹم نمبر پسند نہیں، یہ دیکھ کر معیار نہیں گرا سکتا، یاسر حسین

کراچی: اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے پاکستانی فلموں میں آئٹم نمبرز کے معیار پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستانی فلموں کے آئٹم نمبر پسند نہیں کیونکہ میں نورا فتیحی کے آئٹم نمبرز دیکھتا ہوں اور پاکستانی آئٹم نمبرز دیکھ کر اپنا معیار نیچے نہیں گرانا چاہتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی فلموں میں آئٹم نمبر شامل کرنا ہے تو اس میں نورا فتیحی کی طرح پرفارم کیا جائے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئٹم نمبر بھی کرنا ہے اور حدود بھی رکھنی ہیں۔

یاسر حسین نے اپنے تھیٹر پروگرام منکی بزنس میں ہم جنس پرست مردوں کے لیے مخصوص لفظ گے استعمال کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ موجود ہیں، ان کے کچھ ذاتی دوست بھی اس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، پھر اس اصطلاح کو استعمال کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟ اداکار کے مطابق کیا اگر ہم یہ اصطلاح استعمال کرنا چھوڑ دیں گے تو اس سے یہ عمل معاشرے سے ختم ہو جائے گا؟ اگر نہیں تو پھر مسئلہ کیا ہے؟ ان کے مطابق ہمارا ملک دنیا میں انٹرنیٹ پر فحش ویڈیوز دیکھنے میں سرفہرست ہے، لیکن یہاں اگر کوئی لفظ سیکس کا استعمال کرے تو اسے برا سمجھا جاتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ کچھ موضوعات کے بارے میں ہم خود ہی ذہن میں یہ سوچ لیتے ہیں کہ اس پر بات نہیں کرنی، اپنے ذہن میں خود ساختہ حدود بنا لیتے ہیں اور اس میں وہ خود بھی شامل ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!