جمعرات, اگست 7, 2025
تازہ ترینکمر کی تکلیف، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ول اورور کے زمبابوے...

کمر کی تکلیف، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ول اورور کے زمبابوے کے خلاف سیریز سے باہر ہو گے

بلاوائیو: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ول اورور کے فٹنس مسائل کے باعث زمبابوے کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ 24 سالہ تیز گیند باز ول اورورکے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ پہلے ہی دوسرے ٹیسٹ سے قبل تیز گیند باز آل رانڈر نیتھ ن سمتھ کو پیٹ میں تکلیف کے باعث کھو چکا ہے اور تیز گیند باز آل راونڈر زکیری فولکس کو نیتھن سمتھ کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ سکواڈ میں پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔

ول اورورکے کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر بین لسٹر کو متبادل کے طور پر ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم بھی کندھے کی انجری کی وجہ سے افتتاحی میچ سے باہر ہو گئے تھے ان کی جگہ مچل سینٹنر نے ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دئیے تھے اور اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ ٹام لیتھم (کل) جمعرات سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے فٹ ہوتے ہیں یا نہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!