اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی ویکس بیری 9 ہزار کلومیٹر سفر طے کرنے کے بعد جرمنی...

چینی ویکس بیری 9 ہزار کلومیٹر سفر طے کرنے کے بعد جرمنی پہنچ گئی

چین کے مشرقی صوبے ژے جیا نگ کی وین چھنگ کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی ڈونگ کوئی ویکس بیری کی ایک کھیپ 24 جون کو جرمنی پہنچی ہے جو اس کاؤنٹی کی جانب سے جرمنی کو بھیجی جانے والی پہلی براہ راست برآمد ہے۔

700 کلوگرام وزنی اس کھیپ کو کاؤنٹی کی اوورسیز چینی ایسوسی ایشن کی معاونت سے فرینکفرٹ روانہ کیا گیا ہے۔ اس میں بیرون ملک مقیم چینی کمیونٹی نے بھی تعاون فراہم کیا ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (چینی): ژاؤ چنگ ڈونگ، مقامی اہلکار، وین چھنگ کاؤنٹی، صوبہ ژے جیا نگ، چین

"یہ جرمنی میں ہماری ویکس بیری کی پہلی برآمد ہے۔ یہ کھیپ 700 کلوگرام پر مشتمل ہے اور فرینکفرٹ بھیجی جا رہی ہے۔ اس عمل میں ہماری کاؤنٹی کی سمندر پار چینی ایسوسی ایشن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ فصل کی کٹائی سے لے کر بیرون ملک ترسیل تک، ہم یہ یقینی بناتے ہیں کہ یہ بیریاں 48 گھنٹوں کے اندر صارفین تک پہنچ جائیں تاکہ وہ بالکل تازہ رہیں۔”

یہ کھیپ وین چنگ کاؤنٹی کے ہوان فی یون جھیل ویکس بیری بیس سے روانہ ہوئی ہیں اور کولڈ چین لاجسٹکس کے ذریعے 23 جون کو صبح سویرے شنگھائی پوڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئی ہیں۔ لاجسٹک فراہم کنندگان کے مطابق مکمل سفر 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں مکمل ہوا ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 2 (چینی): لِین لی، سربراہ، ایس ایف ایکسپریس، وین چھنگ کاؤنٹی، صوبہ ژے جیا نگ، چین

"یہ وین ژو سے اس سال بیرون ملک جانے والی ویکس بیری کی پہلی کھیپ ہے۔ کولڈ اسٹوریج سے نکالنے کے بعد ہم نے انہیں کولڈ چین ٹرک کے ذریعے شنگھائی پوڈونگ ایئرپورٹ بھیجا ہے۔ پرواز کا دورانیہ 16 گھنٹے ہے اور پوری ترسیل 24 گھنٹوں سے کم وقت میں مکمل ہو جاتی ہے۔”

کھیپ 24 جون کو صبح 5 بج کر 18 منٹ پر مقامی وقت کے مطابق پرواز MU219 کے ذریعے فرینکفرٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔ جرمن قرنطینہ حکام نے اس کی سخت جانچ کی ہے، جس میں ویکس بیری مقامی معیار پر پوری اتری اور صرف چار گھنٹوں میں قرنطینہ اور کسٹم کلیئرنس کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 3 (چینی): شو شیئن، منیجنگ ڈائریکٹر، ٹرانزال انٹرنیشنل شپمنٹ کمپنی، جرمنی

"وین چنگ سے چینی ویکس بیری آج صبح پرواز MU219 کے ذریعے شنگھائی سے فرینکفرٹ پہنچی ہے۔ جانوروں اور پودوں کی صحت اور قرنطینہ بیورو کے حکام نے ہمیں بتایا ہے کہ ان کے علم کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ویکس بیری کو فرینکفرٹ درآمد کیا گیا ہے۔”

جرمنی میں مقیم چینی شہریوں نے اس پھل کی آمد کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے، جسے وہ وطن اور یادوں کی علامت سمجھتے ہیں۔

ساوٴنڈ بائٹ 4 (چینی): ژینگ جیان گو، صدر، آل-جرمن چائنیز یوتھ ایسوسی ایشن

"میں گزشتہ 25 برس سے جرمنی میں کام اور رہائش اختیار کیے ہوئے ہوں۔ آج فرینکفرٹ میں اپنے آبائی علاقے کی ویکس بیری چکھ کر ‘گھر کا ذائقہ’ محسوس کیا ہے۔”

برلن/ہانگ ژو، چین سے نمائندہ شنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

آن سکرین ٹیکسٹ:

چین کی وین چھنگ کاؤنٹی سے ویکس بیری کی پہلی براہ راست کھیپ جرمنی درآمد

700 کلوگرام وزنی ویکس بیری کی کھیپ فرینکفرٹ کے لیے روانہ کی گئی

چینی ویکس بیری کا 9 ہزار کلومیٹر کا سفر 24 گھنٹوں میں مکمل

اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن نے ترسیل کے عمل میں کلیدی کردار ادا کیا

48 گھنٹوں میں صارفین تک تازہ پھل پہنچانا ہمارا ہدف ہے، ژاؤ چنگ ڈونگ

ویکس بیری کی کھیپ کولڈ چین لاجسٹکس کے ذریعے شنگھائی ایئرپورٹ روانہ

یہ وین زو کی سال 2025 کی پہلی برآمدی کھیپ ہے، لِین لی

پرواز MU219 کے ذریعے کھیپ صبح 5 بج کر 18 منٹ پر فرینکفرٹ ایئرپورٹ پہنچی

جرمن حکام نے قرنطینہ اور کسٹمز کلیئرنس چار گھنٹوں میں مکمل کی

یہ پہلا موقع ہے کہ فرینکفرٹ کو ویکس بیری درآمد کی گئی، شو شیئن

25 سال بعد اپنے آبائی ذائقے کا تجربہ کیا، ژینگ جیان گو

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!