اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی برانڈز کی ملائیشیا میں دھوم، کھلونوں سے دودھ چائے تک کی...

چینی برانڈز کی ملائیشیا میں دھوم، کھلونوں سے دودھ چائے تک کی مقبولیت میں اضافہ

دودھ والی چائے اور دیدہ زیب کھلونوں جیسی مصنوعات کے ساتھ چین کی مختلف برانڈز ملائیشیا کی صارف منڈی میں اپنا حصہ مسلسل بڑھا رہی ہیں۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں مشہور چینی مشروب ساز کمپنی ’میشو‘، دودھ والی چائے کی مقبول چین ’چاگی‘ اور معروف کافی برانڈ ’لکن کافی‘ سمیت کئی چینی برانڈز کے متعدد آؤٹ لیٹس قائم ہیں۔

پاپ مارٹ کے ‘لابوبو’ جیسے شوقیہ جمع کئے جانے والے چینی کھلونے بھی عالمی سطح پر تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں جو  چین کی تخلیقی صلاحیت اور مضبوط دانشورانہ ملکیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چھونگ مان ہین، ملائیشین صارف

"میں عموماً ایسے کارٹون کردار زیادہ پسند کرتا ہوں جن میں چینی عناصر شامل ہوں۔ مجھے سب سے زیادہ وہی ڈیزائن متاثر کرتے ہیں جن میں چین کی ثقافت جھلکتی ہو۔ ان خاص قسم کی چھوٹی مجسمہ نما اشیاء سے دنیا بھر کے لوگوں کو نہ صرف چین کےتاریخی اور ثقافتی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے  بلکہ وہ آسانی سے انہیں سمجھ بھی لیتے ہیں۔

جب روایتی انداز والے ‘چاگی’ اور اس جیسے دیگر چینی برانڈز ملائیشیا آتے ہیں تو میرے خیال میں یہ ایک بہترین بات ہے۔ مجھے مختلف مصنوعات آزمانا اچھا لگتا ہے۔ ان چینی برانڈز کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اب ہمیں ان کا مزہ لینے کے لئے چین جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ایسٹر یونگ، ملائیشین صارف

"میرے خیال میں یہ برانڈز بہت تخلیقی ہیں اور مختلف اقسام کی اشیاء تیار کر سکتے ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کی سیریز میں چین کی ثقافت کی جھلک واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے۔ میں نے کئی غیر ملکیوں کو دیکھا ہے جو پاپ مارٹ کی مصنوعات خریدنے ملائیشیا آتے ہیں۔”

جدید کھلونوں اور مشروبات کے علاوہ ملائیشیا میں چین کی ثقافت کا اثر خوراک کے ذریعے بھی خوبصورتی سے نمایاں ہو رہا ہے۔

مقبول چینی ریستوران ‘نونگ گینگ جی’ ملائیشیا میں کھانوں کے شوقین صارفین کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ملائیشین صارف

"یہ واقعی ہمارے ملائیشیائی ذوق کے عین مطابق ہے۔ بچے بھی اسے بہت زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ اس کے ذائقے بہت مزیدار ہوتے ہیں۔ میں اپنے دوستوں کو بھی اس چینی ریستوران کو آزمانے کی تجویز دوں گا۔ یہاں قیمت اور مقدار دونوں مناسب ہیں ۔یہ مقامی ذوق کے عین مطابق ہے جس کی وجہ سے ہمیں مزید چیزیں آزمانے کے مواقع ملتے ہیں۔”

کوالالمپور، ملائیشیا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پوائنٹس آن سکرین:

چینی برانڈز ملائیشیا کی صارف منڈی میں تیزی سے مقبول ہورہے ہیں

دودھ والی چائے نے ملائیشین صارفین کو خاص طور پر متوجہ کیا

کوالالمپور میں میشو، چاگی اور لکن کافی کے درجنوں آؤٹ لیٹس کھل گئے

چینی کھلونوں کا برانڈ لابوبو عالمی سطح پر پسند کیا جا رہا ہے

ملائیشیا میں چینی برانڈز تخلیقی صلاحیت و ثقافت کی علامت بن گئے

چینی مصنوعات کی خریداری کے لیے اب چین جانا ضروری نہیں رہا

نونگ گینگ جی ریسٹورنٹ مقامی ذائقے کے مطابق کھانے پیش کر رہا ہے

قیمت، مقدار اور ذائقہ ملائیشیائی صارفین کی پسند کے مطابق ہے

چینی برانڈز نے ملائیشیا کے کھانوں، ثقافت اور طرز زندگی کو متاثر کیا

ملائیشیا میں چینی برانڈز ثقافتی تبادلے کا اہم ذریعہ بن گئے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!