کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 10 محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے باعث کہیں جزوی اور کہیں مکمل موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔
ملک بھر میں آج یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، شہادت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مناسب سے شہر شہر جلوس اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کے راستوں اور دیگر اہم مقامات پر کہیں مکمل اور کہیں جزوی موبائل فون سروس معطل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں بھی موبائل سروس بند کردی گئی، دس محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے پیش نذر تمام نیٹ ورک کی موبائل سروس کو بند کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے شہر میانوالی میں بھی 10 ویں محرم الحرام پر موبائل سروس بند کردی گئی، شہر سمیت 5 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے، ضلع بھر کے حساس ترین علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہے گی، جن میں ’پپلاں‘، ڈب بلوچاں، ماڑی، داؤدخیل، چکڑالہ، تھمے والی شامل ہیں۔
سندھ کے علاقے شہداد پور میں بھی یوم عاشور پر موبائل سروس معطل ہے، شہداد پور میں یوم عاشور پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔
