اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور یورپی پارلیمنٹ کا تبادلوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا...

چین اور یورپی پارلیمنٹ کا تبادلوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ،ترجمان وزارت خارجہ

نیویارک، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی یورپی یونین  کے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل سے بات چیت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین اور یورپی پارلیمنٹ نے باہمی اتفاق رائے سے دوطرفہ تبادلوں پر عائد تمام پابندیاں بیک وقت اور مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان  لین جیان نے منگل کے روز یومیہ نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ گزشتہ چند برس میں چین اور یورپی یونین (ای یو) کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو کچھ نشیب و فراز کا سامنا کرنا پڑا جن کی وجوہات کا سب کو علم ہے۔

لین نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں فریقین کا خیال ہے کہ چین اور یورپی یونین کے لئے بات چیت اور تعاون کو بڑھانا انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

لین  نے اس یقین اور توقع کا اظہار کیا کہ چین اور یورپی یونین کے قانون ساز اداروں کے درمیان مکمل طور پر تبادلوں کی بحالی سے فریقین کے درمیان رابطوں اور مفاہمت میں اضافہ ہوگاجو چین-یورپ تعلقات کی پائیدار، مثبت  اور مستحکم ترقی کو نئی قوت دے گا ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!