اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلحماس نے جنگ ختم کرنے کی ضمانت کے بغیر جنگ بندی مذاکرات...

حماس نے جنگ ختم کرنے کی ضمانت کے بغیر جنگ بندی مذاکرات مسترد کردیئے

غزہ کی پٹی میں یرغمال افراد کے رشتہ دار اور حامی یروشلم میں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے باہر احتجاج کر رہے ہیں-(شِںہوا)

غزہ (شِنہوا) حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ حماس نے جنگ ختم کرنے کی ٹھوس ضمانت کے بغیر اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی یا قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کسی بھی نئے مذاکرات میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔

شِنہوا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل حماس پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کی متنازعہ تجویز قبول کرلے، ہم اس قسم کے کسی بھی معاہدے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ثالثین کو اس انکار سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے اور یہ بھی واضح کردیا ہے کہ ہم اس وقت تک کسی بھی بات چیت کا حصہ نہیں بنیں گے جب تک جنگ کے مکمل خاتمے کی ضمانت نہیں دی جاتی۔

انہوں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے تاکہ حماس کو مجبور کیا جاسکے وہ رعایت دے۔

عہدیدار نے کہا کہ غزہ کی آبادی کو اس طرح اجتماعی سزا دینے سے اسرائیل کے مقاصد پورے نہیں ہوں گے۔

اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنوری میں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی میعاد ختم ہونے کے بعد 2 مارچ کو غزہ میں سامان اور رسد کا داخلہ روک دیا تھا۔

اقوام متحدہ نے غزہ میں آنے والی انسانی بحران خاص کر بچوں میں شدید بھوک کے بڑھنے سے متعلق متنبہ کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!