اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینافریقی فوجی افسران کے وفد کا چین کا دورہ

افریقی فوجی افسران کے وفد کا چین کا دورہ

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ملٹری اسٹریٹجک لیڈرشپ فورم میں شریک سینئر افریقی فوجی افسران اور دیگر حکام کا گروپ فوٹو۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت قومی دفاع (ایم این ڈی) کی دعوت پر تقریباً 100 نوجوان اور متوسط عمر کے افریقی فوجی افسران کے ایک وفد نے منگل سے  چین کا دورہ شروع کردیا ہے۔

مصر، موزمبیق، تنزانیہ اور کینیا سمیت 40 سے زائد افریقی ممالک کی نمائندگی کرنے والا یہ وفد بیجنگ، چھانگ شا، شاؤشان اور کئی دیگر مقامات کا دورہ کرے گا جہاں تبا دلہ خیال کی سر گر میاں منعقد ہوں گی ۔ ان کا یہ دورہ 15 مئی تک جاری رہے گا۔

ایم این ڈی کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا چوتھا دورہ ہے جس کا مقصد چین -افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس میں طے شدہ معاہدوں کو عملی شکل دینے کے ساتھ ساتھ چینی اور افریقی افواج کے درمیان روایتی دوستی کو گہرا  کرناہے۔

اس اقدام کا مقصد متعلقہ خطوں کے فوجی افسران کے درمیان باہمی مفاہمت کو فروغ دینا اور نئے دور کے لئے  مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک سدا بہار چین-افریقہ برادری کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنا بھی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!