اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2024 کے دوران بائیک کی پیداوار میں مستحکم اضافہ

چین میں 2024 کے دوران بائیک کی پیداوار میں مستحکم اضافہ

چین کے مشرقی شہر  شنگھائی میں 2025 چائنہ بین الاقوامی بائی سائیکل نمائش کا ایک منظر۔(شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) چین کی بائی سائیکل کی پیداوار کی شرح نمو گزشتہ برس مستحکم رہی اور گزشتہ برس کی نسبت 0.4 فیصد اضافے سے  9 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

چائنہ بائی سکل ایسوسی ایشن کے ترجمان ژینگ شیاؤلنگ نے چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 33 ویں چائنہ بین الاقوامی بائی سائیکل نمائش کے موقع پر کہا کہ 2024 میں بائی سائیکل کی برآمدات کا حجم گزشتہ برس کی نسبت 20.7 فیصد اضافے سے 4 کروڑ 78 لاکھ 10 ہزاریونٹس تک پہنچ گیا جبکہ برآمدی مالیت 3.7 فیصد اضافے سے 2.66 ارب امریکی ڈالرتک پہنچ گئی۔

ژینگ نے بتایا کہ الیکٹرک بائی سائیکلز کی برآمدات کا حجم گزشتہ برس کی نسبت 12 فیصد اضافے سے 46 لاکھ 70 ہزار یونٹس رہا ۔ 2024 میں برآمدی مالیت تقریباً 2.1 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو 6 فیصد اضافہ ہے۔

ژینگ کا مزید کہنا تھا کہ سائیکلنگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے سبب چین میں 2024 کی پہلی ششماہی میں درمیانے سے اعلی درجے کی اسپورٹس بائی سائیکلز کی کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق اشیا تبادلہ پروگرام کے سبب  ستمبر سے دسمبر 2024 کے دوران 13 لاکھ 40 ہزار سے زائد الیکٹرک بائی سائیکلیں فروخت ہوئیں جن سے 3.64 ارب یوآن (تقریباً 50 کروڑ 55 لاکھ امریکی ڈالر) کی آمدنی ہوئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!