سپین کے شہر بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2025 میں ایک انسان نما روبوٹ کا مظاہرہ کیاجارہاہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے تحقیقی پلیٹ فارم سائنس ون کی نقاب کشائی کی، جو اے آئی آٹومیشن کے ذریعے روایتی تحقیقی طریقوں کو تبدیل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
سائنسی تحقیق میں عمومی اے آئی ماڈلز کی حدود پر قابو پانے کے لئے تیار کیا گیا سائنس ون ڈیٹا کو سمجھنے، حسابی بہتری اور استدلال کی جانچ کے شعبوں میں جدید صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔
اس پلیٹ فارم کی پہلی پیشکش میں 2 نمایاں ٹولز شامل ہیں۔ ایس 1-لٹریچر ایک اے آئی لٹریچر معاون جو ہزاروں تحقیقی مقالوں کو منظم جائزوں میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور گہرائی میں تجزیے کے لئے تصوراتی نقشہ سازی اور حوالہ جات کی پیروی جیسے ٹولز فراہم کرتا ہےاور ایس 1-ٹول چین ایک ورک فلو آرکیسٹریٹر جو خودکار طور پر 300 سے زائد مخصوص سائنسی ٹولز کو مربوط کرتا ہے۔
کمپیوٹر نیٹ ورک انفارمیشن سنٹر اور نیشنل سائنس لائبریری سمیت سی اے ایس اداروں کے تعاون سے تیار کردہ سائنس ون، سائنسی لٹریچر کے ڈیٹا بیس اور کثیر شعبہ جاتی مہارت کو بروئے کار لاتا ہے تاکہ ریاضی، طبیعیات اور سائنسی مواد جیسے شعبوں کی مدد کی جاسکے۔
