اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین137 واں کینٹن میلہ غیر ملکی خریداروں کی ریکارڈ تعداد کے ساتھ...

137 واں کینٹن میلہ غیر ملکی خریداروں کی ریکارڈ تعداد کے ساتھ ختم ہوگیا

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں 137 ویں چائنہ درآمدی و برآمدی میلے کے دوسرے مرحلے کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں 137 واں چائنہ درآمدی و برآمدی میلہ جو کینٹن میلے کے نام سے بھی مشہور ہے، ختم ہوگیا۔ منتظمین کے مطابق میلے میں 2 لاکھ 88 ہزارسے زائد غیر ملکی خریداروں نے شرکت کی۔

گزشتہ میلے کے مقابلے میں یہ 17.3 فیصد اضافہ اور ایک نئی بلند ترین سطح ہے۔ میلے میں پہلی بار شرکت کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 750 رہی۔ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے شراکت دار ممالک کے خریداروں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 450 رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 17.4 فیصد اضافہ اور تمام غیرملکی خریداروں کا 64.9 فیصد ہے۔

نمائش نے دنیا بھر کے 229 ممالک اور خطوں کے 5 لاکھ 27 ہزار سے زائد آن لائن خریداروں کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا۔

مجموعی طور پر 45 لاکھ 50 ہزار مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی گئیں جن میں 10 لاکھ 20 ہزار نئی، 8 لاکھ 80 ہزار ماحول دوست اور کم کاربن جبکہ 3 لاکھ 20 ہزار سمارٹ مصنوعات شامل تھیں۔

تقریب کی نمایاں جھلک کے طور پر پہلی بار سروس روبوٹکس زون پیش کیا گیا جہاں 46 چینی پیداواری اداروں نے 60 صنعتی شعبوں میں استعمال ہونے والے 500 سے زائد جدید روبوٹس پیش کئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!