چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چینی صدر شی جن پھنگ ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لی یین کے ساتھ چین اور یورپی یونین (ای یو) کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
شی نے منگل کے روز اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور یورپی یونین جامع اسٹریٹجک شراکت دار، کثیر القطبی دنیا کو فروغ دینے والی 2 بڑی قوتیں، عالمگیریت کی حمایت کرنے والی 2 بڑی منڈیاں اور تنوع کی وکالت کرنے والی 2 بڑی تہذیبیں ہیں۔
شی نے کہا کہ 50 برس قبل چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے اب تک چین اور یورپی یونین نے مختلف سطح اور شعبوں میں قریبی تبادلے برقرار رکھے ۔ ان کے درمیان مذاکرات اور تعاون کے نتائج سود مند، ثقافتی اور عوامی تبادلے متحرک اور کثیر الجہتی تعاون نتیجہ خیز رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین-یورپی یونین کے تعلقات دنیا کے بااثر ترین دوطرفہ تعلقات بن چکے ہیں جس نے اپنے عوام کی فلاح و بہبود کو بڑھانے اور عالمی امن و ترقی کو فروغ دینے میں بڑا حصہ ڈالا ہے۔
شی نے کہا کہ دنیا ایک صدی میں ناقابل تصور تیز رفتار تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور انسانی معاشرہ ایک بار پھر ایک نازک دور سے گزررہا ہے ۔ چین-یورپی یونین کا ایک مثبت اور پائیدار تعلق نہ صرف باہمی کامیابیوں کو فروغ دےگا بلکہ دنیا کو بھی فائدہ پہنچائے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link