منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچین سے 69 سالہ تعلق، سلوواکیہ کا صنعتکار اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے...

چین سے 69 سالہ تعلق، سلوواکیہ کا صنعتکار اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے سرگرم

یہ تقریباً 69 سال قبل کی بات ہے کہ چیکوسلواکیہ نے نئے قائم ہونے والے ملک عوامی جمہوریہ چین کو 670 جدید زرعی مشینیں تحفے کے طور پر دی تھیں۔

چیکوسلواکیہ نے اپنے 8 ماہرین بھی چین کے شہر کانگ ژو بھیجے تاکہ وہ مقامی کسانوں کو ان مشینوں کا استعمال سکھائیں اور دیکھ بھال کی تربیت دیں۔

یہ ماہرین 139 دن چین میں قیام پذیر رہے۔ان کی  یہاں موجودگی علاقے میں نمایاں تبدیلی کا باعث بنی۔ اس کا باقاعدہ اعتراف کرتے ہوئے اس مقام کو سائنوچیک سلوواک فرینڈ شپ فارم کا نام دیا گیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (سلوواک): ایڈورڈ سیبو، صدر، یونائیٹڈ انڈسٹریز انویسٹمنٹ گروپ، سلوواکیہ

’’ جب میں سائنوچیک سلوواک فرینڈ شپ فارم گیا تو میں نے دیکھا کہ چین نے سال 1956 میں چیکوسلواکیہ کے زرعی مشینری کے تحفے کو دل سے سراہا ہے۔

فارم میں ایک خاص میوزیم بھی قائم کیا گیا۔ شنگھائی ایکسپو 2010 میں چیکیا اور سلوواکیہ کے قومی پویلینز کو بھی اس میوزیم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس جذبے نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا۔ چنانچہ میرے اندر اس ذمہ داری کا احساس پیدا ہوا کہ دوستی کی اس روایت کو آگے بڑھاؤں۔‘‘

سیبو کا تعلق سلوواکیہ کے شہر موڈرا کے شراب تیار کرنے والے ایک 400 سال پرانے خاندان سے ہے۔

سال2013 میں انہوں نے اس فارم میں’ژونگ جے نائٹرا وائنری‘ کے نام سے ایک مشترکہ منصوبے کا آغاز کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (سلوواک): ایڈورڈ سیبو، صدر، یونائیٹڈ انڈسٹریز انویسٹمنٹ گروپ، سلوواکیہ

’’ اب تک 4 عالمی سطح کے وائن مقابلوں کے انعقاد میں ہماری مدد کی گئی ہے۔ رواں برس ہم 5 واں مقابلہ منعقد کریں گے۔

گزشتہ برس سرخ شراب کی کیٹیگری میں چین کی ایک کمپنی نے کامیابی حاصل کی تھی۔‘‘

   گزشتہ برس یونائیٹڈ انڈسٹریز اور فارم میں قائم ایک مشترکہ منصوبے نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت سلوواکیہ کی ایک کمپنی کی تیار کردہ اڑنے والی کار کی چین کی منڈی میں پیداوار اور فروخت کے حقوق دئیے گئے۔

امکان ہے کہ اس گاڑی کا نیا ماڈل رواں سال فارم کے ہوائی اڈے پر اپنی پہلی پرواز کرے گا۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (سلوواک): ایڈورڈ سیبو، صدر، یونائیٹڈ انڈسٹریز انویسٹمنٹ گروپ، سلوواکیہ

’’ یہ ایک شاندار کامیابی ہوگی۔ پرواز کرنے والی کار ایک انتہائی جدید منصوبہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس سے یونائیٹڈ انڈسٹریز اور سائنوچیک سلوواک فرینڈ شپ فارم کے درمیان کامیاب تعاون کی عکاسی ہو گی۔ ہم باہمی مفاد پر مبنی پائیدار حقیقی اقتصادی تعاون کے خواہاں ہیں۔ ہمارا چین میں سرمایہ کاری کا شوق صرف معاشی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ ثقافتی رشتوں اور ذاتی تعلقات سے بھی جُڑا ہوا ہے۔ میرا یقین ہے کہ یہی وہ بنیادی وجہ ہے کہ ہم مسلسل ترقی کرتے جا رہے ہیں۔‘‘

براٹیسلاوا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!