اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشی زانگ نے غیر مادی ثقافتی ورثے کے 5ویں گروہ کے ورثاء...

شی زانگ نے غیر مادی ثقافتی ورثے کے 5ویں گروہ کے ورثاء کو تسلیم کر لیا

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے لہاسا کے نوربولنگ کا میں ایک فنکار تبتی اوپرا کا مظاہرہ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے میں ثقافت اور سیاحت کے حکام نےعلاقائی سطح کے غیر مادی ثقافتی ورثہ (آئی سی ایچ)کے  101 نئے ورثاءکے ایک گروپ کو تسلیم کر لیاہے جس سے شی زانگ میں ورثا کی کل تعداد 1 ہزار790 ہو گئی ہے۔

شی زانگ کے علاقائی سطح کے آئی سی ایچ ورثاء کے5ویں گروپ میں لوک ادب، تبتی اوپرا، روایتی دستکاری، روایتی کھیل اور شعبدہ بازی جیسے مختلف شعبوں سے منتخب افراد شامل ہیں ۔

علاقائی ثقافت اور سیاحت کے محکمے کے آئی سی ایچ ڈویژن کے ایک اہلکار نم نے کہا کہ ورثاء کے 5ویں گروپ کو تسلیم کرنا خطے کے وراثتی نظام کو مضبوط اور بہتر بنائےگا اور غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور پھیلاؤکو نئی توانائی بخشےگا ۔

سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتاہے کہ شی زانگ نے قومی، علاقائی، بلدیہ اور کاؤنٹی سطح پر مشتمل ایک 4 سطح کا آئی سی ایچ ڈائریکٹری سسٹم قائم کیا ہے،اس میں 2 ہزار 790 نمائندہ منصوبے شامل ہیں، ان میں 106 قومی سطح کے آئی سی ایچ منصوبے اور 117 قومی سطح کے آئی سی ایچ ورثاء نیز 620 علاقائی سطح کے آئی سی ایچ منصوبے اور 623 علاقائی سطح کے ورثاءشامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!