چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ترپان میں یائر جھیل کی غاروں کا ایک منظر۔ (شِنہوا)
ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں قدیم شاہراہ ریشم کے کنارے بدھ مت کی 2 غاروں کے کمپلیکس کو پہلی بار عوام کے لئے کھول دیا گیا۔
ترپان شہر میں واقع یائر جھیل غار یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ ہے جس نے ایک برس کی بحالی کے کام اور ڈیجیٹل اپ گریڈ کے بعد سیاحوں کا خیرمقدم کیا۔
کورلا شہر سے آنے والے ایک سیاح وانگ جوآن کا کہنا تھا کہ ہم نے وی آر چشمہ پہن کر غاروں سے متعلق آگہی حاصل کی اور بدھا مجسموں کو ڈیجیٹل طور پر بحال ہوتے دیکھا۔ یہ مناظر ناقابل یقین حد تک زندگی سے بھرپور تھے اور حقیقتاً ایک شاندار تجربہ تھا۔
یہ غاروں کا سلسلہ 5 ویں صدی کی 22 غاروں پر مشتمل ہے جہاں چینی اور قدیم ویغور سمیت متعدد زبانوں میں بدھ مت کے نقش و نگار اور کتبے موجود ہیں ۔ ماضی میں یہ غار ایک خانقاہ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
غاریں دو منزلوں پر مشتمل ہیں، اوپر کی منزل کو راہب مراقبے کے لئے استعمال کرتے تھے جبکہ نچلی منزل ممکنہ طور پر رہائش گا کے لئے استعمال ہوتی تھی۔
فی الوقت غار نمبر 4 اور نمبر7 کو عوام کے لئے کھولا گیا ہے۔
