اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانتربیلا ڈیم میں سیاحوں کی کشتی دلدل میں پھنس گئی، 80 مسافر...

تربیلا ڈیم میں سیاحوں کی کشتی دلدل میں پھنس گئی، 80 مسافر سوار

ہری پور میں بیٹ گلی سے آنے والی کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنس گئی، کشتی میں 80 کے قریب مسافر موجود ہیں، کئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق کئی گھنٹوں بعد امدادی کارکن پہنچ گئے، کشتی میں پھنسے مسافروں کو نکالا جارہا ہے۔

کشتی میں پھنسے افراد میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے،

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق کشتی میں پھنسے 20 سے زائد مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کا کہنا ہے کہ دلدل میں پھنسی کشتی سے مسافروں کو ریسکیو کرنا شروع کردیا، کشتی کے دیگر مسافروں کو بھی جلد محفوظ مقام پر منتقل کردیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کشتی پانی کی کمی کے باعث تربیلا جھیل میں چاندنی چوک کے مقام پر پھنسی تھی۔

واضح رہے کہ 4 سال قبل بھی اسی مقام پر کشتی حادثے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!