اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتائیوان کے نوجوانوں کے وفد نے مین لیںڈ کا دورہ مکمل کر...

تائیوان کے نوجوانوں کے وفد نے مین لیںڈ کا دورہ مکمل کر لیا

مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان کے نوجوانوں کوچینی مین لینڈ پر اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور انہیں حقیقت میں بدلنے کے لیے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔(شِنہوا)

جینان (شِنہوا) تائیوان سے  30 نوجوانوں کے ایک گروپ نے مشرقی صوبے شان ڈونگ کا اپنا 8روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔

وہ 28 مارچ کو تائیوان سے روانہ ہوئے، انہوں نےآبنائے ۔پار کنفیوشس ثقافتی تبادلے کی تقریب میں شرکت کی اور تائی آن اور زاؤژوانگ سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

تائیوان میں ما ینگ۔جیو کلچر اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہسیاؤ ہسو۔تسن نے وفد کی قیادت کی۔

دورے کے دوران وفد نے چھوفو میں کنفیوشس کے مندر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قدیم چینی دانشور کنفیوشس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں شرکت کرنے والے تائیوان کے ایک نوجوان نے شِنہوا کو بتایا کہ تائیوان میں لوگ عام طور پر کنفیوشس کے مندر میں امتحانات میں کامیابی اور تعلیمی ترقی کے لیے دعا کرتے ہیں،اس بار اس نے سول انجینئرنگ ٹیکنیشن بننے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے دعا کی۔

ہسیاؤ نے کہا کہ کنفیوشس اور یان شہنشاہ کی تعظیم جیسی روایتی قربانی کی سرگرمیاں آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگوں کے لیے مشترکہ روحانی رشتےہیں جو گہری جذباتی اہمیت کے حامل ہیں اور آبنائے- پارتعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ ثقافتی سمجھ بوجھ دونوں اطراف کے درمیان اٹوٹ ثقافتی روابط کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں کتنی ہی مداخلت کرنے کی کوشش کریں،یہ فطری اور قریبی تعلق کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!