اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی ٹیکس عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کے شدید منافی ہیں، چینی...

امریکی ٹیکس عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کے شدید منافی ہیں، چینی حکومت

امریکہ ، واشنگٹن ڈی سی کے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ "اضافی محصولات” پر اظہار خیال کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکومت نے  امریکی محصولات کے غلط استعمال کی مخالفت پر اپنا موقف جاری کردیا ہے۔

امریکہ نے چین سمیت تمام تجارتی شراکت داروں پر حال ہی میں مختلف بہانوں سے ٹیکس عائد کئے ہیں جو ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچاتے اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کے شدید منافی ہیں۔یہ اصولوں پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کے لئے شدید نقصان دہ اور عالمی معاشی نظام کے استحکام کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، چینی حکومت اس کی شدید مذمت اور سختی سے مخالفت کرتی ہے۔

چینی حکومت نے ایک بیان میں اپنا مئوقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدامات بنیادی معاشی اور مارکیٹ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے اور کثیر الجہتی تجارتی مذاکرات سے حاصل کردہ متوازن نتائج کو نظر انداز کرتے ہیں۔ یہ اس حقیقت کو یکسر بھلاد یتے ہیں کہ امریکہ عرصہ دراز سے عالمی  تجارت سے بھرپور فائدہ اٹھارہا ہے۔

محصولات کا خود غرضی کے لئے انتہائی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی کی ایک واضح مثال ہے۔

بیان کے مطابق ’’برابری‘‘ اور ’’شفافیت ‘‘ کے بہانے امریکہ ’’زیروسم ‘‘ کھیل میں مصروف ہے اور خلاصہ یہ ہے کہ وہ ’’سب سے پہلے امریکہ‘‘اور ’’امریکہ غیر معمولی ‘‘ کا خواہشمند ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ موجودہ عالمی اقتصادی اور تجارتی نظام کو تباہ کرنے کے لئے محصولات کو استعمال کررہا ہے۔  امریکی مفادات کو عالمی مفاد عامہ پر ترجیح دے رہا ہے اور اپنے تسلط پسند ایجنڈے کی تکمیل کے لئے دنیا بھر کے ممالک کے جائز مفادات کو قربان کر رہا ہے۔

بیان کے مطابق اس طرح کے اقدامات کو لازمی طور پر عالمی برادری کی طرف سے وسیع پیمانے پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!