چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے میں لہاسا۔نینگ چھی ریلوے کے نینگ چھی سیکشن پر ٹرین رواں دواں ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں جمعہ کو 2 کروڑ 90 ہزار ریلوےمسافر دورے ہوئے جو رواں سال ایک دن کا نیا ریکارڈ ہے۔
سال 2025 میں تازہ ترین بلند ترین ریکارڈ چھنگ منگ تہوار یا مقبروں کی صفائی کے دن قائم ہوا جو 3 روزہ قومی تعطیل کا پہلا دن بھی تھا۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ہفتے کو چین کے قومی ریلوے نظام سے 1 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار مسافر دورے متوقع ہیں جس کے لئے اضافی 622 مسافر ٹرینوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔
چائنہ ریلوے شی آن گروپ کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ شی آن چھنگ دو تیزرفتارریلوے میں بس خدمات کی مانند، پھولوں کا نظارہ کرانے والی ٹرین خدمات پر ہان ژونگ، چھنگ گو اور یانگ شیان جیسے خوبصورت علاقوں کا سفر کرنے والے سیاحوں کو خصوصی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
یہ روایتی طور پر ایک ایسا وقت ہے جس میں لوگ مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اپنے آباء و اجداد کو یاد کرتے ہیں ۔ چھنگ منگ کی 3 روزہ تعطیلات چینی شہریوں کو موسم بہار کی تفریح یا سیر و سیاحت کرنے کا مختصر موقع بھی مہیا کرتی ہے ۔
چائنہ ریلوے نے رواں ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ تعطیلات کے دوران سفری رش 5 دن پر محیط ہوگا۔ اور 3 سے 7 اپریل تک 8 کروڑ 45 لاکھ مسافر دورے متوقع ہیں جو اوسطاً 1 کروڑ 69 لاکھ دورے یومیہ ہوں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link