گاؤ جیان ژی چین کے شمال مغربی شہر شی آن کی شانشی نارمل یونیورسٹی کے ایک سائنسدان ہیں۔ گاؤ چین کے مشرقی علاقے کے ایک بڑے شہر تھیان جن میں پید ہوئے اور انہوں نے کم عمری میں ہی بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ساؤنڈ بائٹ1(چینی): گاؤ جیان ژی، نائب ڈین، اسکول آف فزکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، شانشی نارمل یونیورسٹی
’’میں 16 سال کی عمر میں بیرون ملک تعلیم کے لیے تھیان جن سے روانہ ہوا تھا۔ پی ایچ ڈی مکمل کرنے سے پہلے، میں نے تین براعظموں میں 11 سال گزارے ہیں۔ میں 27 سال کی عمر میں شی آن واپس آیا اور گزشتہ 11 سال سے اپنا علم ملکی ترقی کے لئے استعمال کر رہا ہوں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ2(چینی): گاؤ جیان ژی، نائب ڈین، اسکول آف فزکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، شانشی نارمل یونیورسٹی
’’شی آن آنے کی میری دو وجوہات تھیں۔ پہلا یہ کہ 2014 چین کی مغربی ترقیاتی حکمت عملی کا 15 واں سال تھا اور اس کے لئے ہنر مند افراد کی بہت زیادہ مانگ تھی۔ دوسرا میرا روم میٹ، جو کہ میرا قریبی دوست بھی تھا وہ شی آن کا رہنے والا تھا۔
بیرون ملک تعلیم کے دوران وہ اکثر اپنے شہر کے بارے میں بات کیا کرتا تھا، جس کی وجہ سے میرا اس شہر کے ساتھ لگاؤ بڑھ گیا تھا۔
ان دو وجوہات کی بنا پر میں نے گریجویشن کے بعد شی آن آنے کا فیصلہ کیا۔‘‘
گاؤ بنیادی طور پر کثیف مادے کی طبیعیات کے شعبے میں تحقیق کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں ان کی تحقیق نے نئے مواد کی دریافت اور ڈیزائن کے لئے نظریاتی بنیاد اور عملی رہنمائی فراہم کی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ3(چینی): گاؤ جیان ژی، نائب ڈین، اسکول آف فزکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، شانشی نارمل یونیورسٹی
’’مصنوعی ہڈیوں پرتحقیق میں روایتی ٹائٹینیم دھاتی جوڑوں کی تبدیلی میں جب خراب شدہ ہڈی کو نکال کر مصنوعی جوڑ لگایا جاتا ہے تو یہ مواد آس پاس کی صحت مند ہڈی کو خراب کرسکتا ہے۔
تاہم، جب ہم مصنوعی ہڈی کی سطح کو کیمیائی عمل سے گزارتے ہیں تو یہ مواد صحت مند ہڈی کے ساتھ مؤثر طریقے سے جڑجاتا ہے اور ساتھ ہی چکناہٹ کا اثر بھی فراہم کرتا ہے۔ اس عمل سے مریض کے لئے پیچیدگیوں کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔‘‘
تحقیق کے علاوہ، گاؤ بطور استاد اپنے مشن کے لئے پرعزم اور اگلی نسل کے اساتذہ کی تربیت میں مصروف ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ4(چینی): گاؤ جیان ژی، نائب ڈین، اسکول آف فزکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، شانشی نارمل یونیورسٹی
’’ہماری یونیورسٹی کے زیادہ تر طلباء مڈل اور ایلیمنٹری اسکول کے اساتذہ بن جاتے ہیں۔ بطور معلم میں سمجھتا ہوں کہ طلباء کی صلاحیتوں کی پرورش اور تعلیم کی فراہمی میں میرا کردار اہم ہے۔ میری صلاحیتیں ان طلباء کےمستقبل اور زندگیوں پر بہت زیادہ اثر انداز ہو سکتی ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ5(چینی): گاؤ جیان ژی، نائب ڈین، اسکول آف فزکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، شانشی نارمل یونیورسٹی
’’یہاں میں اپنا حاصل کردہ علم مغربی علاقے کی ترقی پر استعمال کرسکتا ہوں۔ اس خطے کی خدمت، باصلاحیت طلباء کی تربیت اور بہترین اساتذہ تیار کرنے میں مدد دے سکتا ہوں۔ اس طرح کی خدمت کرنے کا موقع ملنا واقعی ایک اعزاز کی بات ہے۔‘‘
شی آن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link