تازہ ترینمشرق وسطیٰ میں پھنسے اپنے شہریوں کی مدد کے لئے ہر ممکن...

مشرق وسطیٰ میں پھنسے اپنے شہریوں کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے مشرق وسطیٰ میں پھنسے ہوئے مسافروں کو انتہائی اہمیت دی ہے اور  انہیں متعلقہ معاونت فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کیا ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ وزارت خارجہ نے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کے طریقہ کار کو فعال  کیا ، پروازوں کی جلد بحالی اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے سول ایوی ایشن انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ ہنگامی مشاورت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے مثبت پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں