معروف امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کو کیلیفورنیا میں نشے میں گاڑی چلانے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تاہم اگلی صبح انہیں رہا کر دیا گیا اور ان کیخلاف کوئی پروبیشن نہیں دی گئی۔
سپیئرز اس معاملے میں 4مئی کو عدالت میں پیش ہونگی۔
انکے نمائندے نے کہا یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو بالکل ناقابل قبول ہے، انکے بیٹے ان کیساتھ وقت گزارینگے اس کیلئے ایک منصوبہ تیار کرینگے تاکہ اسے گلوکارہ کی بھلائی کیلئے سیٹ کیا جا سکے۔
برٹنی قانون کی پابندی کریں گی اور اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لائیں گی۔
سپیئرز کی زندگی میں کئی اتار چڑھا آئے ہیں، نومبر 2021میں انکی 13سالہ کفالت ختم ہوئی تھی اور حال ہی میں انہوں نے اپنا میوزک کیٹلاگ فروخت کیا ہے۔




