پاکستانپی ٹی آئی کا حکومت سے غزہ بورڈ آف پیس سے فوری...

پی ٹی آئی کا حکومت سے غزہ بورڈ آف پیس سے فوری علیحدگی کا مطالبہ

پی ٹی آئی نے حکومت سے غزہ بورڈ آف پیس سے فوری علیحدگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان جنگ ہو یا بیرونی مداخلت پاکستان کے مفاد پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں رہنماء پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط ہیں، قوم بانی کی صحت پر شدید تشویش میں مبتلا ہے، ملاقات فوری کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسی صرف تحریک انصاف کا انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ جاری کرتا ہے، بیرونِ ملک موجود سوشل میڈیا کارکن پارٹی کے ماتحت کام نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فوری طور پر بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہونا چاہئے، پی ٹی آئی نے واضح الفاظ میں ایران پر اسرائیلی و امریکی حملے کی مذمت کی ہے، افغانستان جنگ ہو یا بیرونی مداخلت، پاکستان کے مفاد پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں