پاکستانپنجاب، دشمن و شرپسند عناصر کے ڈرونز ناکارہ بنانے کیلئے ہر ضلع...

پنجاب، دشمن و شرپسند عناصر کے ڈرونز ناکارہ بنانے کیلئے ہر ضلع میں اینٹی ڈرون یونٹ کے قیام کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے صوبے میں دشمن اور شرپسند عناصر کے ڈرونز کو ناکارہ بنانے کیلئے تمام اضلاع میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ہر ضلع کے ڈی پی او کی سربراہی میں اینٹی ڈرون یونٹ اور اینٹی ڈرون سسٹم قائم کئے جائیں گے جو سپیشل ڈرون فلیٹس کی مدد سے ضلع کی فضائی نگرانی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی ڈرون سسٹم جیمرز کی مدد سے دشمن اور شرپسند عناصر کے ڈرونز کو ناکارہ بنائیں گے۔

حکام کے مطابق فیصلہ جدید دور کے انسداد دہشت گردی تقاضوں اور امن و امان کے فضاء برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔

حکام کے مطابق پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پہلے ہی دفعہ 144نافذ ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اور انٹلیجنس ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

حکام نے شہریوں سے ہر صورت ڈرون اڑانے پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں