سعودی عرب نے ایران کی جانب سے ترکیہ اور آذربائیجان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے ترکیہ اور آذربائیجان کی حکومتوں اور عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ ہیں، انہوں نے کہاکہ ایرانی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے منافی ہیں۔
دوسری جانب سعودی وزیر دفاع نے دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور امارات کے وزیر دفاع سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی وزیر دفاع نے امارات اور دیگر ملکوں پر ایرانی حملوں کی مذمت کی اور جواب میں کئے گئے تمام اقدامات کی حمایت کیلئے مکمل یکجہتی اور عزم کا اعادہ کیا۔




