اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈی چوک سمیت ریڈ زون جانیوالے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے۔
جاری ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کیلئے مارگلہ روڈ اور میریٹ ہوٹل کے راستے کھلے رہیں گے، شہری متبادل کے طور پر جناح ایوینیو استعمال کریں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پولی کلینک بجانب لال کوارٹر چوک لقمان حکیم روڈ ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی، شہری متبادل کے طور پر صدر روڈ استعمال کریں جبکہ آبپارہ چوک سہروردی بجانب سرینہ ہوٹل آنیجانے والی ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی، بھارہ کہو سے آنے والے کشمیر چوک سے سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔




