اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کی جانب سے غزہ کی امداد بند کرنے سے بچوں کی...

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی امداد بند کرنے سے بچوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں،یونیسیف

غزہ شہر میں لوگ رمضان کے دوران امدادی خوراک حاصل کرنے کے لئے کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

غزہ(شِنہوا)غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کا داخلہ روکے جانے کے بچوں کی صحت پر تباہ کن اثرات ہوں گے۔

بچوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے فنڈ (یونیسف) نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ ویکسینز سمیت طبی امداد کی مسلسل بندش معمول کے ویکسینیشن پروگراموں کی معطلی کا باعث بن سکتی ہے۔ اس سے غزہ کے بچے قابل روک تھام امراض میں مبتلا ہونے کے خطرے سے دوچار ہو جائیں گے۔

تنظیم نے یہ بھی نشاندہی کی کہ غزہ کے ہسپتالوں میں نوزائیدہ بچوں کے یونٹ ضروری طبی سازوسامان اور رسد کے فقدان کے باعث قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو ضروری نگہداشت فراہم کرنے سے قاصر ہوں گے۔

یونیسیف نے فوری اور مسلسل انسانی امداد کی رسائی پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو ہزاروں بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہوں گی۔

اتوار کے روز اسرائیل نے اعلان کیا کہ وہ حماس کے ساتھ جنوری میں نافذ العمل ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد غزہ میں سامان اور رسد کا داخلہ بند کر دے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ یہ فیصلہ حماس پر جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی توسیع کے لئے نئی تجویز قبول کرنے کے سلسلے میں دباؤ ڈالنے کے لئے کیا گیا جو ان کے بقول امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے لئے نمائندے سٹیو وٹکوف نے پیش کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!