اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلعلاقائی جامع اقتصادی شراکت داری نے آسیان کے علاقائی اتحادکو مستحکم کیا،...

علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری نے آسیان کے علاقائی اتحادکو مستحکم کیا، کمبوڈین وزیراعظم

کمبوڈیا کے نوم پن میں کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن منیت  عالمی چینی اقتصادی اور ٹیکنالوجی (جی سی ای ٹی) سربراہ اجلاس 2024 سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

نوم پن (شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن منیت نے کہا ہےکہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) نے آسیان کے علاقائی اتحاد کو مستحکم کرتے ہوئے باہمی مفید اقتصادی تعلقات کو فروغ دیا ہے۔

ہن منیت نے نوم پن میں  کمبوڈیا آسیان کاروباری سربراہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب میں شریک تقریباً 600 شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ  آسیان ممالک کے اندر اور آسیان کی دیگر ممالک سے مستحکم تجارت اور سرمایہ کاری دوست ماحول کی بدولت جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کو عالمی سرمائے کے بہاؤ میں ایک اسٹریٹجک مرکز کا درجہ مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسیان کا خطہ ایک مضبوط اقتصادی محرک اور اقتصادی شراکت داری اور علاقائی انضمام کے لیے پختہ عزم کے ساتھ سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایک قائل منظرنامہ پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسیان کی اقتصادی شراکت داری کے منظرنامے میں کامیاب سمت کا تعین اس کے اہم معیشتوں کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدوں کے جامع نیٹ ورک میں نظر آتا ہے ۔

آر سی ای پی 2022 میں نافذ ہوا اور یہ 15 ایشیا-بحرالکاہل ممالک پر مشتمل ہے جن میں 10 آسیان رکن ممالک  برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں، اس کے ساتھ ان کے 5تجارتی شراکت دار چین، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

ہن منیت نے کہا کہ آر سی ای پی کی توثیق نے آسیان کے غیر متزلزل عزم کو مزید مستحکم کیا ہے تاکہ علاقائی انضمام کو گہرا کیا جائے اور باہمی مفیداقتصادی تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!