اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی طبی امدادی ٹیم گنی روانہ ہو گئی

چینی طبی امدادی ٹیم گنی روانہ ہو گئی

چینی طبی ٹیم کے 12ویں بیچ کے ماہر امراض اطفال جنوبی سوڈان کے شہر جوبا کے جوبا ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ اطفال میں  ایک نوزائیدہ بچے کا معائنہ کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) ایک چینی طبی امدادی ٹیم جمہوریہ گنی کے لئے بیجنگ سے روانہ ہوئی جہاں اگلے 18 ماہ کے دوران جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرائی جائیں گی تاکہ صحت کے مقامی ماہرین کی مدد کر سکیں۔

یہ اس افریقی ملک بھیجی جانے والی 31 ویں ٹیم ہے جو کہ 24 ارکان پر مشتمل ہے۔ ان ارکان میں سے 22 معروف بیجنگ فرینڈ شپ ہسپتال سے ہیں جو سینے کی سرجری، نیوروسرجری، آرتھوپیڈکس، ویسکولر سرجری، نیورولوجی، کارڈیالوجی اور دیگر شعبوں میں مہارت رکھتےہیں۔ باقی 2ارکان عوامی صحت اور صحت کی پالیسی کے ماہر ہیں اور ان کا تعلق بیجنگ میونسپل ہیلتھ کمیشن اور بیجنگ سینٹر فار ڈیزیز پریونشن اینڈ کنٹرول سے ہے۔

یہ ٹیم گزشتہ سال ستمبر میں منتخب کی گئی تھی۔ ٹیم کے ارکان نے پھر فرانسیسی زبان سیکھی اور اس استوائی ملک میں عام بیماریوں کے علاج پر منظم تربیت حاصل کی۔

ٹیم کے سربراہ وانگ بن نے بتا یا کہ وہ آمد کے بعد اپنے نئے ماحول کے ساتھ جلدی مانوس ہوجائیں گے،مشترکہ طبی مرکز کے قیام کو فروغ دیتے رہیں گے، مقامی اداروں اورماہرین دونوں کے ساتھ مل کر فیلڈ دورے کرتے ہوئے نمونے تیار کریں گے، اور روایتی چینی ادویات کی ثقافت کو فروغ دیتے ہوئے مقامی طبی اور صحت کے حالات اور معیارات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

چین 6دہائیوں سے زائد عرصے سے طبی ٹیمیں بیرون ملک بھیج رہا ہے۔ پہلی ٹیم 1963 میں الجیریا بھیجی گئی تھی۔

چین نے 2023کے آخر تک دنیا کے 76 ممالک اور علاقوں میں 30 ہزار سے زائد طبی عملے کو بھیجا ہے جو تقریباً 30 کروڑمریضوں کو طبی خدمات فراہم کر چکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!