اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکہ نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ براہ راست...

امریکہ نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ براہ راست بات چیت کی تصدیق کر دی

امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ  کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا) وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے براہ راست بات چیت کر رہی ہے۔

اس بات چیت کی پہلی اطلاع ایگزیوس نے دی تھی اور یہ حالیہ ہفتوں میں قطر کے دوحہ میں منعقد ہوئی اور اس کی قیادت امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے یرغمالی امور ایڈم بوہلر نے کی۔

پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران بات چیت کے بارے میں پوچھےجانے پر صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات میں حصہ لینے والے خصوصی ایلچی  کو کسی سے بھی بات کرنے کا اختیار ہے اور مزید کہا کہ اس معاملے پر اسرائیل سے مشاورت کی گئی تھی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس بات چیت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کے تحت غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کی بات کی جا رہی ہے جو ابھی بھی حماس کی حکمرانی میں ہے تو لیوٹ نے جاری بات چیت اور مذاکرات کے بارے میں کسی بھی قسم کی تفصیل دینے سے انکار کیا۔

پریس سیکرٹری نے کہا کہ میں یہاں ان کی تفصیلات نہیں دوں گی، امریکی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں ۔

ایگزیوس کی رپورٹ میں ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ اس بات چیت میں تمام باقی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک وسیع معاہدہ اور طویل المدتی جنگ بندی کا حصول بھی شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!