چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کے ویژو جزیرے پر لوگ تفریح کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے تیل کے بڑے اداروں میں سے ایک چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن(سی این او او سی) نے اعلان کیا ہےکہ اس نے بیبو خلیج طاس میں تیل اور گیس کی تلاش میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے ویژو10-5فیلڈ میں تیل اور گیس کے ایک پےزون کی نشاندہی ہے۔
سی این او او سی نے جمعرات کے روز کہا کہ ویژو 10-5 تیل و گیس کا ذخیرہ بحیرہ جنوبی چین کے بیبو خلیج میں واقع ہے، یہاں اوسط پانی کی گہرائی تقریباً 37 میٹر ہے۔ 4 ہزار840 میٹر گہرائی کے ساتھ تلاش کا ایک کنواں کھودا گیا تھا۔
ٹیسٹ کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ یہ کنواں تقریباً 3لاکھ 70ہزارمکعب میٹر قدرتی گیس اور 102 ٹن خام تیل روزانہ پیدا کر سکتا ہے،اس سے یہ بیبو خلیج طاس میں گرینائٹ پر مشتمل ٹیلوں میں تیل اور گیس کی پہلی دریافت بنی ہے۔
سی این او او سی کے سی ای او ژو شِنہوائی نے کہا کہ کمپنی نے حالیہ برسوں میں چین کے مختلف آف شور میں موجود ٹیلوں میں بڑے اور درمیانے درجے کے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بیبو خلیج طاس میں ہونے والی یہ دریافت تیل اور گیس کے وسائل کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے میں مزید مدد کرے گی۔
