اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی پہلی مقامی 16 میگاواٹ گیس ٹربائن کی پیداواری لائن نے...

چین کی پہلی مقامی 16 میگاواٹ گیس ٹربائن کی پیداواری لائن نے کام شروع کردیا

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ہاربن الیکٹرک مشینری کمپنی لمیٹڈ کی کوائل فیکٹری میں اسمارٹ آلات کام کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کی بجلی پیدا کرنے والی ایک بڑی کمپنی ہاربن الیکٹرک کارپوریشن نے ملک کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ 16 میگاواٹ (ایم ڈبلیو) گیس ٹربائن پروٹو ٹائپ کی کامیاب اسمبلنگ اور کام شروع کرنے کے ساتھ ہائی اینڈ آلات کے  پیداواری شعبے میں ایک سنگ میل عبور کرلیا۔ اسے ایچ جی ٹی 16 کا نام دیا گیا ہے۔

سازوسامان کی پیدوار میں "تاج ” کہلانے والے  گیس ٹربائنز بجلی کی عمدہ کثافت، کارکردگی اور کم اخراج کی بدولت توانائی، ایرواسپیس، صنعتی پیداوار اور آف شور انجینئرنگ میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

یہ کامیابی چین کے قابل تجدید توانائی کے نظام کی لچک کو بڑھانے کے وسیع تر قومی مقاصد سے مطابقت رکھتی ہے۔

روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق ہاربن الیکٹرک کارپوریشن کے چیئرمین کاؤ زی آن کا کہنا ہے کہ ایچ جی ٹی 16 کی لمبائی 6 میٹر، چوڑائی 2.4 میٹر اور اونچائی 2.8 میٹر ہے اور اس کی بجلی کی پیداوار 16 میگاواٹ تک ہے جبکہ تھرمل کارکردگی 36 فیصد سے زائد ہے۔

کاؤ کے مطابق ٹربائن مکمل طور پر تخلیقی حقوق کا حامل ہے ۔ اس میں میکانی ڈرائیوز، تقسیم شدہ توانائی کی فراہمی، ہنگامی بجلی کا تعاون اور آف شور پلیٹ فارم آپریشنز کے اعتبار سے اہم فوائد پیش کرتا ہے۔ اس کی تیز رفتار چلنے۔رکنے صلاحیت قابل تجدید توانائی گرڈ کو بنیادی طور پر ہوا اور شمسی توانائی پر مبنی ٹھوس معاونت فراہم کرتی ہے۔

کاؤ نے اس بات پر زور دیا کہ ہاربن الیکٹرک کارپوریشن نے منصوبے کے دوران متعدد تکنیکی مسائل قابو پایا اور ایک جامع آزاد تحقیق و ترقی کا نظام قائم کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!