چین کےاعلیٰ قانون ساز اور قومی سیاسی مشاورتی اداروں کے اجلاس بالترتیب 5 اور 4 مارچ سے شروع ہیں۔ یہ ’’دو اجلاس‘‘ چین کے آئندہ سال کے ترقیاتی منصوبے کو سمجھنے کے لئے ایک اہم موقع ہیں۔ دنیا بھر کے صحافی اس سیاسی اجلاس کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اس اجلاس کی اہمیت چین ہی نہیں پوری دنیا کے لیے بھی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (عربی): اسامہ السعید، ایڈیٹر انچیف، سرکاری اخبار ’’الاخبار‘‘، مصر
’’ چین نے نا صرف خود ترقی کی ہے بلکہ ترقی پذیر ممالک کے لوگوں کو مدد اور تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔ اسی لئے میں سمجھتا ہوں کہ ’دو اجلاس‘ بہت اہم ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (عربی): عاصم البلال الطیب، ماہر صحافی، خبرنگار، سیاسی تجزیہ کار، سوڈان
’’ خاص طور پر سوڈان کے لوگ مارچ میں ہونے والے ان ’دو اجلاس‘ کےبے چینی سے منتظر ہیں۔ ان اجلاسوں سے چین اور سوڈان کے درمیان تعلقات اور رابطے مزید مستحکم ہوں گے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (عربی): وونگ چھون وائی، چیئرمین، نیشنل نیوز ایجنسی، ملائیشیا
’’ دو اجلاس یقیناً بہت اہم ہیں۔ یہ نا صرف آسیان بلکہ دنیا بھر میں دیکھے جا رہے ہیں۔ چین کے رہنما اس موقع پر جو بات چیت کریں گے اور یہاں جو اعلان کیا جائے گا دنیا بھر کے لوگ اسے سننے کے منتظر ہیں۔ چین دنیا کے لئے بہت اہم ہے، خاص طور پر ملائیشیا کے لئے۔ ملائیشیا چین کا ایک بہت ہی مضبوط اور اہم تجارتی شراکت دار ہے۔‘‘
بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link