جمعرات, اگست 7, 2025
تازہ ترینچین ٹیکنالوجی اداروں میں عالمی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے، گورنر...

چین ٹیکنالوجی اداروں میں عالمی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے، گورنر مرکزی بینک

پیپلز بینک آف چائنہ کے گورنر پھان گونگ شنگ نے کہا ہے کہ چین عالمی سرمایہ کاروں کی ملک کے ٹیکنالوجی اداروں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے ۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) پیپلز بینک آف چائنہ کے گورنر پان گونگ شنگ نے کہا ہے کہ چین ملک کی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے لئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

14ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران  پان نےکہا کہ چین مارکیٹ پر مبنی سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے سیاسی استعمال اور انہیں سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کرتا ہے، نیز سرمایہ کاری کی راہ میں غیر منصفانہ رکاوٹوں کے قیام کی بھی مخالفت کرتا ہے۔

پان نے کہا کہ چین  تکنیکی اختراع میں زبردست صلاحیت کا حامل ہے اور مرکزی بینک نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر حالیہ برسوں میں تکنیکی اختراع کے لیے ایکویٹی، قرض اور انشورنس جیسے ٹولز کے جامع استعمال کے ذریعے مالی حمایت میں اضافہ کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!