اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی محققین نے سویابین کے لئے بڑے پیمانے پر جینیاتی معلومات کا...

چینی محققین نے سویابین کے لئے بڑے پیمانے پر جینیاتی معلومات کا مربوط نقشہ تیار کرلیا

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں بیدا ہوانگ گروپ کے ایک فارم میں ایک کسان سویابین کی بوری اٹھاکر لے جارہاہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے مطابق چینی محققین نے سویابین کے لئے جینیاتی معلومات کا ایک جامع اور مربوط  نقشہ تیار کیا ہے جو مقامی سویابین کے پورے عرصہ حیات کے دوران اعضاء کی نشوونما کا پہلا عارضی نقشہ ہے۔

مالیکیولر ڈیزائن بریڈنگ سویابین کی افزائش کے عمل کو موثر طریقے سے تیز کرسکتا ہے تاہم سویابین میں اعضاء کی نشوونما کے پیچیدہ طریقہ کار طویل عرصے سے سائنسدانوں کے لئے   مشکل چیلنج ثابت ہوئے ہیں۔

سی اے ایس اور چائنیز سوسائٹی فار پلانٹ بائیولوجی کے محققین نے پورے عرصہ حیات کے 314 نمونوں کے بڑے پیمانے پر آر این اے سیک ڈیٹا کی بنیاد پر نشوونما کے مراحل اور کلیدی اعضاء کے مخصوص جینز کی درست نشاندہی کی۔

نتیجتاً انہوں نے سنگل نیوکلئیس آر این اے سیکوئنسنگ (ایس این آر این اے-سیک) کا استعمال کرتے ہوئے 5 اہم فعال حصوں یعنی جڑوں، جڑوں کی گلٹی، تنے کی کونپلیں، پتوں اور تنوں کے خلیاتی نقشے حاصل کئے۔

کثیرجہتی ٹیکنالوجیز کے انضمام کے ذریعے انہوں نے سویابین کے اعضاء میں جین کے افعال کا تھری ڈی پر مبنی تصور حاصل کیا اور محققین نے اسے سویابین کے لئے "نقشہ” قرار دیا۔

جرنل مالیکیولر پلانٹ میں شائع ہونے والے تحقیقی مضمون کے مطابق سویابین کے اعضاء کی نشوونما کے تحت جینیاتی ریگولیٹری نیٹ ورکس کو واضح کرنا بہتر اور لچکدار اقسام کی افزائش کے لئے اہم ہے تاکہ بدلتی آب و ہوا کی صورت میں سویابین کی پیداوار میں اضافے کو یقینی بنایا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!