چین کے دارالحکومت بیجنگ کے شوگانگ پارک میں خدمات کی تجارت کے عالمی میلہ کے دوران لوگ ماحول دوست شہری ترقی سے متعلق سینڈ ٹیبل ماڈل دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے چین کو ایک مضبوط مالیاتی شعبے والا ملک بنانے اور 5 بڑے شعبوں یعنی ٹیکنالوجی مالیات، ماحول دوست فنانس، انکلوسیو فنانس، پنشن فنانس اور ڈیجیٹل فنانس میں ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کو تیز کرنے کے لئے رہنما اصول جاری کئے ہیں۔
حقیقی معیشت کے حق میں مالیاتی خدمات کے بنیادی کردار پر زور دیتے ہوئے رہنما اصولوں میں مالیاتی پالیسیوں اور ٹیکنالوجی ، صنعت ، ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق اقدامات کے مابین ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیاہے۔
رہنما اصولوں کے تحت مقامی حالات کے مطابق نئے معیار کی پیداواری قوتیں تخلیق کرنے کی کوششوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
رہنمااصولوں میں اہم قومی سائنسی اور تکنیکی اقدامات اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے مالی مدد کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیاہے جبکہ ماحول دوست ترقی اور کم کاربن منتقلی کے لئے مالی مدد کو مربوط کیا گیاہے۔
رہنما اصولوں کے مطابق مالیاتی اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دیا جائے گا اور ڈیجیٹل مالیاتی نظم ونسق کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔
