اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لئے انضمام اور حصول کے قرضوں کے...

چین نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لئے انضمام اور حصول کے قرضوں کے قواعد میں نرمی کردی

چین نے ایک آزمائشی پروگرام کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لئے انضمام یا حصول (ایم اینڈ اے) کے قرضوں کے حوالے سے نرم قواعد کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد سائنسی و تکنیکی جدت میں مزید سرمایہ کاری کی ترغیب دینا اور چین کی تکنیکی مسابقت کو بڑھانا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے ایک آزمائشی پروگرام کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لئے انضمام اور حصول (ایم اینڈ اے) کے قرضوں کے حوالے سے نرم قواعد کے ایک سلسلے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد  سائنس ٹیکنالوجی کی جدیدیت میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ منتقل کرنا اور چین کی تکنیکی مسابقت کو بڑھانا ہے۔

چین کی قومی مالیاتی انضباطی انتظامیہ کے مطابق تزویراتی انضمام میں مصروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لئے دیرینہ فنانسنگ مسائل سے نمٹنے کی کوششوں کے تناظر میں آزمائشی پروگرام میں حصہ لینے والے بینکوں کو اب ٹیکنالوجی فرمز میں کنٹرولنگ حصص سے متعلق حصول کے لئے لین دین کی قدر کا 80 فیصد تک قرض دینے کی اجازت ہے، جو پچھلے 60 فیصد کی حد سے زیادہ ہے۔

قرضوں کی ادائیگی کی مدت کو بھی زیادہ سے زیادہ 10 سال تک بڑھا دیا گیا ہے جو پہلے 7 سال تھی۔

انتظامیہ کے ایک عہدیدار کے مطابق آزمائشی پروگرام میں شامل شہروں، بینکوں اور ٹیکنالوجی فرمز کے لئے معیارات قومی ترقیاتی واصلاحاتی کمیشن، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مشاورت سے مرتب کئے گئے ہیں۔

آزمائشی پروگرام بیجنگ، شنگھائی، شین زین اور چھنگ دو سمیت 18 شہروں پر محیط ہے ۔

اہل بینکوں میں بڑے سرکاری قرض دہندگان، مشترکہ سٹاک بینک اور شہری کمرشل بینک شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!