مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت میں فلسطین کے حوالے سےغیر معمولی عرب سربراہ اجلاس سے قبل شرکاء کا گروپ فوٹو۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے کہا ہے کہ چین نے جنگ کے بعد غزہ کے نظم و نسق کے حوالے سے منصوبے کی حمایت کی ہے جس کی فلسطینی عوام نے توثیق کی اور اس پرعرب ممالک نے بھی اتفاق کیا ہے۔
قاہرہ میں ہنگامی سربراہ اجلاس میں عرب رہنماؤں نے غزہ کے لئے مصر کی تعمیر نو کے منصوبے کی منظوری دی جس کی لاگت کا تخمینہ 53 ارب امریکی ڈالر ہے۔منصوبے کا مقصد فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل ہونے سے بچانا ہے۔
سربراہ اجلاس میں یہ اتفاق بھی کیا گیا کہ غزہ کو کم از کم 6 ماہ تک فلسطینی اتھارٹی کے زیرنگرانی چلانے کے لئے غیر جماعتی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مسلسل اور موثر عملدرآمد،انسانی امداد میں معاونت اور علاقے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لئے مصر اور دیگر عرب ممالک کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے بعد کے انتظامی امور میں دو ریاستی حل کے مطابق "فلسطینیوں کی فلسطین پر حکمرانی کرنے” کے اصول کو قائم رکھا جانا چاہیے۔اس کا حتمی مقصد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پائیدار بقائے باہمی کے حصول کےساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کا حصول ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link