اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی قومی قانون ساز بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال میں پیش...

چین کی قومی قانون ساز بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال میں پیش پیش

لی ننان نے چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے علاقے نان ٹونگ میں بزرگوں کی دیکھ بھال کے شعبے میں تقریباً 15 سال خدمات انجام دی ہیں۔

لی نے صبر اور مستقل مزاجی کے ساتھ ان بزرگوں کا اعتماد اور تحسین حاصل کر لی ہے جن کی وہ دیکھ بھال کرتی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی ننان، رکن این پی سی، ہیڈ نرس، مقامی نرسنگ ہوم، نان ٹونگ

’’ جب میں نے پہلی بار اس میدان میں قدم رکھا، تو میں نان ٹونگ کی رہائشی نہیں تھی اور مقامی لہجے میں بات کرنے سے بھی قاصر تھی۔ اسی لیے، میں نے چند ماہ اس لہجے کو سیکھنے میں صرف کیے۔ اب میں اسے اتنی روانی سے بولتی ہوں کہ مقامی لوگ بھی کوئی فرق محسوس نہیں کرتے۔ بزرگوں کے ساتھ اس انداز میں سہولت اور روانی سے گفتگو کرنا انہیں زیادہ سکون اور اطمینان فراہم کرتا ہے۔‘‘

سال 2018 میں لی،  ملک کے قومی قانون ساز ادارے 13 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی رکن بن گئیں۔ سال 2013 میں وہ دوبارہ این پی سی کی رکن منتخب ہوئیں۔

این پی سی کی رکنیت کے اپنے ان دونوں ادوار میں، لی نے ہنر مند افراد کی تربیت کے لئے تجاویز دی ہیں۔ رواں برس انہیں امید ہے کہ وہ بزرگوں کی بہتر مدد  کے لئے دیکھ بھال کی طویل مدتی انشورنس پالیسیوں میں بہتری لائیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس طرح بزرگوں بہتر انداز میں مدد ہو سکے گی۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی ننان، رکن این پی سی، ہیڈ نرس، مقامی نرسنگ ہوم، نان ٹونگ

’’ جب ہم بچے تھے، بزرگ ہمارا خیال رکھتے اور ہماری دیکھ بھال کرتے تھے۔ اب جب وہ زیادہ عمر کے ہو گئے ہیں تو ہمیں چاہئے کہ ہم ان کے ساتھ زیادہ محبت سے پیش آئیں اور ان کی دیکھ بھال کریں۔‘‘

نان ٹونگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!