جمعہ, فروری 6, 2026
تازہ تریننمیبیا میں چین کے بہار میلے کی تقریب، ثقافت کے ذریعے دوطرفہ...

نمیبیا میں چین کے بہار میلے کی تقریب، ثقافت کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا

ہفتے کی شام نمیبیا کے دارالحکومت وِنڈھوک میں چین کےبہار میلے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں موسیقی، ثقافت، فن اور تاریخ کے ذریعے چین اور نمیبیا کے طویل مدتی تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب میں شریک نمیبیا اور چین کے فنکاروں نے موسیقی، ڈریگن اور شیر رقص کے ساتھ ساتھ شاعری پر مبنی اپنی شاندار ثقافت پیش کی۔

نمیبیا کے ایک سیاسی رہنما اُتونی نُوجوما نے کہا کہ یہ تقریب نہ صرف آنے والے نئے چینی سال کی علامت ہے بلکہ دوستی اور تعاون کے اُس رشتے کو بھی مزید مستحکم کرتی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسیع سفارتی تعلقات اور سیاسی سطح پر باہمی اعتماد سے بڑھ کر دونوں ممالک کے درمیان اہم منصوبے اور پروگرام عوامی فلاح پر مبنی ہیں۔ ان پروگراموں کے نمیبیا کے بہت سے شہریوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

نمیبیا میں چین کے سفیر ژاؤ وی پِنگ نے کہا کہ کامیابی اور خوشحالی کی علامت سمجھے جانے والا  گھوڑے کا سال 17 فروری 2026 سے شروع ہوگا جو دونوں ممالک کے دیرینہ تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ اس تقریب کا تعلق صرف نئے آغاز سے نہیں بلکہ یہ ہمارے تعلقات کی مضبوطی کی علامت بھی ہے۔

تقریب کے دوران اس دوطرفہ تعلق کا عملی مظاہرہ اُس وقت دیکھنے میں آیا جب چین کی سرمایہ کاری سے چلنے والی 6 کاروباری اداروں  کی جانب سے نمیبیا کے ’ایس او ایس چلڈرن ولیج‘ کو عطیہ پیش کیا گیا۔ ان اداروں میں سے تین کا تعلق نمیبیا اور تین کا چین سے ہے۔

چیریٹی میں فنڈ ڈویلپمنٹ اور کمیونیکیشن کی منیجر سِلویہ شیمانینی نے کہا کہ یہ عطیہ اتحاد، سخاوت اور شراکت داری کے قابلِ ذکر جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاونت نہ صرف کمزور بچوں کو بنیادی سہولیات اور نگہداشت فراہم کرنے کے تنظیمی مشن کو تقویت دیتی ہے بلکہ چین اور نیمیبیا کے درمیان دوستی کو بھی مزید مستحکم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سخاوت ضرورت مند بچوں کی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالے گی۔

نمیبیا میں چائنہ ہینان انٹرنیشنل کوآپریشن گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر کوئی یونکے نے کہا کہ یہ عطیہ نمیبیا کے سماج  کی خدمت کا ایک طریقہ ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مثبت تعلقات کو مضبوط بناتا ہے۔

وِنڈھوک، نمیبیا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

نمیبیا کے دارالحکومت وِنڈھوک میں چین کے بہار میلے کی رنگا رنگ تقریب

تقریب میں چین اور نمیبیا کے دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا

دونوں ممالک کے فنکاروں نے ثقافتی مظاہرے پیش کئے

موسیقی، ڈریگن اور شیر رقص نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے

نمیبیا کے سیاسی رہنما اُتونی نُجوما نے دوطرفہ دوستی کو سراہا

چینی سفیر ژاؤ وے پِنگ نے تعلقات کو مضبوط اور دیرپا قرار دیا

گھوڑے کے سال کو کامیابی اور خوشحالی کی علامت سمجھا جاتا ہے

تقریب میں چھ کاروباری اداروں نے ایس او ایس چلڈرن ولیج کو عطیات دئیے

عطیے کو چین نمیبیا شراکت داری کی عملی مثال قرار دیا گیا

بہار میلے نے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب کر دیا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!