جمعہ, فروری 6, 2026
تازہ ترینچین نے ہنگامی ضروریات کے لئے بیدو سیٹلائٹ پر پیغام...

چین نے ہنگامی ضروریات کے لئے بیدو سیٹلائٹ پر پیغام رسانی سروس کا آغاز کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے بیدو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) سے استفادہ کرتے ہوئے مختصر پیغام رسانی کے لئے ایک نئی سیٹلائٹ سروس کا آغاز کیا ہے جو ان ہنگامی حالات میں قابل اعتماد مواصلات فراہم کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے، جب زمینی موبائل نیٹ ورکس دستیاب نہ ہوں۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ سروس بیدو سروسز کی قومی آپریٹر چائنہ سپیس ٹائم انفارمیشن کمپنی لمیٹڈ نے ملک کی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کے تعاون سے متعارف کرائی ہے۔

یہ سروس زمینی موبائل نیٹ ورکس کے لئے ایک اہم متبادل اور معاون ثابت ہوگی۔ توقع ہے کہ یہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں پیدل سفر، سمندر میں کام کرنے، آفات سے نمٹنے اور ہنگامی رابطہ کاری جیسے حالات میں صارفین کی سلامتی اور  رابطے کی بھروسہ مندی کو بہتر بنائے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ اقدام سیٹلائٹ مواصلاتی ٹیکنالوجی کو عوام تک پہنچانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جو بیدو کی صلاحیتوں کو روزمرہ زندگی میں ضم کرتے ہوئے عملی تکنیکی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

یہ سروس بیدو نظام میں موجودمختصر پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے کی صلاحیت کو استعمال کرتی ہے جس کے ذریعے ہم آہنگ سمارٹ فونز کے صارفین ان علاقوں میں بھی براہ راست بیدو سیٹلائٹس کے ذریعے ٹیکسٹ پیغامات بھیج اور وصول کر سکتے ہیں جہاں موبائل نیٹ ورک کی رسائی موجود نہیں ہوتی۔

چین کی 3 بڑی ٹیلی کام کمپنیوں چائنہ موبائل، چائنہ ٹیلی کام اور چائنہ یونی کام نے اس سروس کو اپنے نظام میں شامل کر لیا ہے۔ کمپنی کے مطابق صارفین بغیر سم کارڈ یا فون نمبر تبدیل کئے اس سروس کو فعال کر سکتے ہیں۔

اس وقت چین کے نمایاں برانڈز کے تقریباً 60 سمارٹ فون ماڈلز پہلے ہی اس سہولت کو استعمال کرنے کے قابل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!